ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی زیر صدارت ضلع میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

بدھ 1 مئی 2024 21:18

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی زیر صدارت ضلع میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ سماجی تنظیم بنانے کا مقصد ہی بغیر کسی لالچ کے عوامی خدمت کرنا ہے ،اس لیے ضلع میں عوامی بہبود کے منصوبوں پر کام کرنے والی سماجی تنظیمیں اپنے کام کو مزید تیز کریں تاکہ پسماندہ علاقوں کی عوام کو بھرپور ریلیف فراہم ہوسکے ،اس سلسلے میں ضلع و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بہتر کام کرنے والی تنظیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی، زراعت کے علاؤہ دیگر اہم منصوبوں کے کام پر خصوصی توجہ دیکر پسماندہ علاقوں کو اولیت دی جائے جبکہ جاری منصوبوں کے متعلق رپورٹ ڈی سی آفیس کو ارسال کی جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں غیر فعال سماجی تنظیموں کو فعال بنایا جائے بصورت دیگر ان کی رجسٹریشن معطل کی جائے۔

اجلاس میں سافکو، تھردیب رورل ڈویلپمنٹ پروگرام، کنسرن ورلڈ وائیڈ، سامی، این ڈی ایف، گوٹھ سینگار، ہاری ویلفیئر، ہیلپنگ ہینڈ کے علاوہ دیگر سماجی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندوں نے اپنی اپنی تنظیم کے جاری کام اور پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دلشاد احمد عمرانی،ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد صابر قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد آصف خٹک کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں