ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اداراہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کا رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ

پیر 29 اپریل 2024 23:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اداراہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کا رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام کا دورہ، تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام ایڈ منسٹریٹرز ظفر دھاریجو کی جانب سے ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کو مدعو کیا گیا جس پر چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے وفد کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایڈ منسٹریٹرز ظفر دھاریجو نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 1400 سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے اور تین ایمبولینس ہمہ وقت مریضوں کی سہولیات کے لیے موجود ہیں ، ڈاکٹر عبدالجبار بلوچ نے کہا کہ چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے ہمیشہ سول ہسپتال میں اپنا ہر کرادار ادا کیا ہے اور اپنی تمام کاوشیں ہسپتال کیلئے کی ہیں اور ان کا ہمیں تعاون حاصل ہے ، اس موقع پر صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر رئیس شمن علی چانڈیو ، صوبائی ایجوکیشن ونگ کوآرڈینیٹر ارشاد علی راجپوت، میڈیکل ونگ کے ڈویژنل صدرڈاکٹر عبدالخالق ،میڈیکل ونگ کے فضل محمود، مینارٹی ونگ کی صدر کوشلیہ معراج، صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر محمدشریف ،محمدزمان سانگی،ٹنڈوجام کے نائب صدر امان اللہ ویسر،ٹنڈوجام پریس کلب کے صدر اعجاز میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں