پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو اس مہلک مرض سے بچا سکے، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد

بدھ 1 مئی 2024 18:14

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی نے محکمہ صحت کے افسران کو کہا کے وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو اس مہلک مرض سے بچا سکتے ہیں اور اس کام میں کسی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر جامشورو علی ذوالفقار میمن کے ہمراہ پولیو مہم کے تیسرے روز جامشورو ٹول پلازہ کے مستقل ٹرانزٹ پوائنٹ پر پہنچ کر پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پولیو ورکرز سے پولیو مہم کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ امام الدین کھوسو نے کمشنر حیدرآباد کو بتایا کہ جامشورو ٹول پلازہ کے مستقل ٹرانزٹ پوائنٹ پر مسافروں کے پانچ سال کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، پورے ضلع میں پولیو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 نورالدین ہنگورجو، اے ڈی سی 2 اسد اللہ کھوسو، اسسٹنٹ کمشنر کوٹری گل فیصل الٰہی، ایم ایس ڈی ایچ کیو کوٹری ڈاکٹر سریش کمار، ڈاکٹر بچل شیخ، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جمشید خانزادہ، ڈاکٹر صنم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں