ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی الیون مرکز اسلام آباد کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، مارکیٹ میں درپیش مسائل سے چیمبر کے عہدیداران کو آگاہی دی گئی
فلٹریشن پلانٹ، باتھ رومز اور پارکنگ سمیت درپیش مسائل فوری طور حل کئے جائیں، سیّد قیصر عباس کاظمی حکومت سی ڈی اے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قریبی تعاون اشد ضروری ہے، شیخ عامر وحید
بدھ 26 ستمبر 2018 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پورے جی الیون مرکز میں پبلک باتھ رومز کی سہولت دستیاب نہیں ہے جو تاجروں کیلئے باعث تکلیف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی الیون مرکز میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے جس سے تاجر برادری سمیت علاقے کے رہائشیوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال بالکل غیر تسلی بخش ہے کیونکہ سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور پارکنگ کی سہولت بھی میسر نہیں ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلٹریشن پلانٹ، باتھ رومز اور پارکنگ سمیت جی الیون مرکز کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرے اور مرکز میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے تا کہ جی الیون میں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے جس سے معیشت مستحکم ہو گی۔وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ جی الیون مرکز اسلام آبادکا ایک اہم کاروباری مرکز ہے لہذا سی ڈی اے اس کی بہتر ترقی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجر وصنعتکار برادری سی ڈی اے کی کارکردگی سے خوش نہیں ہے کیونکہ ان کے اہم مسائل حل نہیں ہو رہے لہذا انہوںنے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سی ڈی اے کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ دینے کیلئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قریبی تعاون اشد ضروری ہے۔ انہوںنے کہا کہ جی الیون مرکز میں بجلی کی تاریں خطرناک طور پر لٹک رہی ہیں جس سے کوئی جان لیوا حادثہ پیش آ سکتا ہے لہذا انہوں نے آئیسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ لٹکتی تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کی کوشش کرے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، احمد حسن مغل، خالد چوہدری، چوہدری زاہد رفیق، وقار ملک، چوہدری ندیم گجر، وقار گجراور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جی الیون مرکز میں ترقیاتی کاموں کو فوری شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ٹریڈرز ویلفیئرایسو ایشن کے صدر وقاص گجر مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار