ملک میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 2.94 فیصد کمی

پیر 15 اکتوبر 2018 13:46

ملک میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 2.94 فیصد کمی
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں 2.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبر تک ملک میں مجموعی طورپر 4 لاکھ 54 ہزار 502 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار اور 4 لاکھ 54ہزار 607 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.94 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں 4 لاکھ 66 ہزار 194 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار اور 4 لاکھ 69 ہزار 532 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔اس عرصہ کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار میں 2.71 جبکہ فروخت میں 3.17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ماہ ستمبر کے دوران ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 954 یونٹس موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 700 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر 2017ء کے دوران ملک میں ایک لاکھ 43ہزار 321 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار اور ایک لاکھ 45 ہزار 482 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں