ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی، وزرات خزانہ

برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ریکارڈ کی گئی۔وزرات خزانہ کیم طابق برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ،پہلے 3 ماہ میں ترسیلات زر 12.5فیصد اضافے سے 8ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں،ملکی برآمدات 35.2فیصد اضافے سے 7.2ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،ملکی درآمدات 64.3فیصد اضافے سے 17.5ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 3.4ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا4.1فیصد ریکارڈ کیا گیا ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4فیصد کمی سے 439.1 ملین ڈالر رہی،پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 979.8ملین ڈالر تک پہنچ گئی ،مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1.31ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر ستمبر کے تیسرے ہفتے تک 24 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک 17ارب18کروڑ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.82 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 173.96 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، تین ماہ میں ٹیکس ریونیو 38.2 فیصد اضافے سے 1396ارب روپے رہا، جولائی میں نان ٹیکس آمدنی 51.9 فیصد کمی سے 75ارب رہی ۔ وزرات خزانہ کے مطابق ستمبر کے اوائل تک پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7ارب روپے منظور کئے گئے ،جولائی میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 462ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ۔

رپورٹ کے مطابق دو ماہ میں زرعی قرضے 14.7 فیصد اضافے سے 291.9ارب روپے کی سطح پررہے ، ستمبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9فیصد ریکارڈ کی گئی ، 3 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 8.6فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو اگست میں 12.7فیصد تک پہنچ گئی ۔رپورٹ کے مطابق اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار821پوائنٹس تک پہنچ گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں