ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

جمعرات 28 مارچ 2024 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ31 ہزار روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں1500 روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ31 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,285 روپے کے اضافے سے 1,96,760 روپے سے بڑھ کر 1,98,045 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 1,80,363 روپے سے بڑھ کر 1,81,541 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,580 روپے اور 2,211.93 روپے پر مستحکم ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2200 ڈالر سے بڑھ کر 2,214 ڈالر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں