ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

جمعرات 18 اپریل 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی آئی خان میں درابن روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن کسٹمز پشاور کے سٹاف پر فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر، ممبر کسٹمز آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن کسٹمز اور پاکستان کسٹمز سروس کے تمام افسران نے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ شہید ہونے والوں میں انٹیلیجنس آفیسر اسلم خان، حوالدار عنایت اللہ، حوالدار اکبر زمان، سپاہی افتخار عالم اور سپاہی شہاب علی شامل ہیں۔ ایف بی آر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ شہداء کی ملک کے لئے قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان کسٹمز ملک و قوم کی خدمت کے لئے پر عزم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں