ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

جمعہ 3 مئی 2024 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو231.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 36.78 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 169 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

مارچ میں پھلوں کی برآمدات کاحجم 25.10 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 25.29 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 19.18 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2023 میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 315.45 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 155 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مال سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو 123.85 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مارچ میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 37.64 ملین ڈالرریکارڈکیا جوفروری میں 65.84 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 17.95 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں