سپریم کورٹ نے گنا کے کاشتکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی
منگل 24 اپریل 2018 22:55
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ حسیب وقاص شوگر مل کی طرف سے کون آیا ہے، جس پرڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کوبتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جورپورٹ عدالت کو پیش کی گئی ہے، اس میں حسیب وقاص شوگر مل کا سرٹیفیکیٹ موجود ہے، جس نے کاشتکاروں کو 71 فیصد ادائیگیاں کر دی ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ 71 فیصد ادائیگیاں اچھی بات ہے مگرحسیب وقاص شوگر مل باقی ادائیگیاں کب کرے گی، سماعت کے دورا ن کاشتکاروں کی جانب سے عدالت کوبتایا گیا کہ حسیب وقاص شوگر مل والے کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کر رہے، بلکہ صرف منظورنظر لوگوں کوادائیگی کی جاتی ہیں۔
چیف جسٹس نے ا ستفسارکیا کہ سندھ میں گناکے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کی کیا صورت حال ہے، کیا ان کوادائیگیاں کی گئی ہیں جس پرانجمن کاشتکاراں کے وکیل نے بتایا کہ سندھ میں کاشتکاروں کوادائیگیوں میں منظم فراڈ کیا جاتا ہے، جبکہ کاشتکاروں نے بتایا کہ سندھ میں کرشنگ سیزن ختم ہو گیا ہے لیکن کسانوں کا گنا کھیتوں میں کھڑا ہے،سماعت کے دورا ن رکن قومی اسمبلی راناحیات نون نے عدالت سے استدعاکی کہ گناکاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہرضلع میںسیشن جج کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی جائے کیونکہ یہاں یہ حال ہے کہ مقررہ قیمت 180روپے کی بجائے کاشتکاروں کو 120 روپے فی من کے حساب سے ادا کیے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ان سے کہاکہ آپ جن کے نمائندے ہیں یہ بات اس اشرافیہ کو بھی سمجھادیں ،آپ تو خود رکن قومی اسمبلی ہیں، اس مافیا سے بات کریں اورکسانوں کامسئلہ حل کر ائیں ، جس پررکن قومی اسمبلی نے کہاکہ یہ ن لیگ، پی پی یا پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں، بلکہ کسانوں کامعاملہ ہے ان کی مشکلات حل ہونی چاہئیں ، عدالت کوکاشتکاروں کی طرف سے بتایا گیا کہ برادر شوگر مل نے 4سال سے کسانوں کو ادائیگیاں نہیں کی ہیں اورسب سے زیادہ ادائیگیاں اسی مل نے کرنی ہے، بعدازاں عدالت نے کسانوں کوادائیگیوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار