موبائل کارڈ پر ٹیکس ختم ہونے کے بعد اب پٹرول سستا ہونے کی باری
چیف جسٹس نے عوامی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جون 2018 12:24
(جاری ہے)
عدالت نے اس رپورٹ کو مجموعی طور پر مسترد کردیا۔ چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے عمل پر شکوک و شُبہات کا اظہار بھی کیا۔
چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کس قانون اور طریقہ کار کے تحت پٹرول کی قیمت 62.8 روپے فی لٹر کا تعین کیا گیا۔ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او نے عدالت کو بتایا کہ مختلف ادارے 300 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان اداروں سے 300 ارب روپے واپس کیوں نہیں لے رہے اس کا مطلب ہے آپ بینکوں سے قرض لے کر معاملات چلا رہے ہیں۔ ڈپٹی ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار نے بتایا کہ ہمارے مختلف اداروں پر تین سو ارب روپے واجب الادا ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اخراجات کے لئے بینک سے قرضہ لیتے ہیں کتنا سود ادا کرتے ہیں ۔ یعقوب ستار نے بتایا کہ بینکوں سے 95 ارب روپے قرضہ لے رکھا ہے سالانہ سات ارب روپے سود ادا کرتے ہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئے کہ گھر بیٹھے بیٹھے قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، لوگوں کو پاگل کر کے رکھ دیا ہے۔ لیکن اب سارا حساب دینا پڑے گا۔ چیف جسٹس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین ، آکشنز، برآمدات اور ٹیکسز کا چھ ماہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل کارڈز پر اضافی ٹیکس سے شہریوں کی جان چھُڑاوائی اور اب پٹرولیم مصنوعات پر عائد کیا جانے والا اضافی ٹیکس بھی ختم ہونے کی اُمید پیدا کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے چئیرمین ایف بی آر کو کل عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ اس معاملے پر سیکرٹری پٹرولیم اور سیکرٹری وزارت توانائی بروز جمعہ طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایف بی آر کل ہر حال میں عدالت کے سامنے پیش ہوں اور وضاحت کریں۔ چیف جسٹس نے سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری وزارت توانائی، ایم ڈی پی ایس او اور دیگر کو بھی جمعہ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی شفافیت کا جائزہ لینے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور قانون کا جائزہ لیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل کمپنیوں کو اضافی ٹیکس معطل کرنے کی ہدایت کی تھی جس سے موبائل صارفین کو کافی ریلیف ملا تھا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
میرے لیے وزارتیں نہیں تعلقات اہم ہیں،وزیراعظم شہباز شریف سے 25 سالہ پرانا تعلق ہے اور وہ بڑے بھائی ..
امان اللہ خان مرحوم کی آٹھویں برسی کے موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے زیر ..
پاکستان کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے کے لیے نجی شعبے اور تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ تعاون ..
ورلڈ بنک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس آرتورو ہریرا کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ..
کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے امن، استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، سینیٹر عرفان الحق صدیقی
پولیس سہولت مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا ،اسلام آباد کے تمام تھانوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا وفاقی ..
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ملتوی
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں ’’نام نہاد تجربہ‘‘قرار
2009 کی فاتح ٹیم 27 اپریل کو ہیوسٹن میں مقامی فرنچائز نائٹ رائیڈرز یونائیٹڈ سے نمائشی میچ کھیلے گی
وقار یونس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرکٹر کا نام بتا دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا