پاکستانی اور امارات حکام کے مابین نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد یا ملتان میں اتارنے پر مذاکرات ناکام

مسافروں کی جانب سے کسی اور ایئرپورٹ پراترنے سے انکار مذاکرات میں ناکامی کی وجہ بنا

جمعہ 13 جولائی 2018 23:01

پاکستانی اور امارات حکام کے مابین نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد یا ملتان میں اتارنے پر مذاکرات ناکام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2018ء) نوازشریف اور مریم نواز کو اسلام آباد یا ملتان میں اتارنے کے لئے پاکستانی حکام کے عرب امارات وزارت دفاع حکام سے مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے، سابق وزیراعظم کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ لینڈ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے نیب ٹیم کو آگاہ بھی کردیا اور اس سلسلے میں دونوں ایئرپورٹوں پر نیب ٹیموں کے علاوہ سکیورٹی کے خاطر خواہ اقدامات بھی اٹھا لئے گئے۔

ملتان میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ نیب ٹیم اور اسلام آباد نیوایئرپورٹ پر بھی سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے تھے۔ تاہم مذاکرات میں ناکامی پر نوازشریف کے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ طیارے میں موجود مسافر تھے جنہوں نے لاہور کے علاوہ کسی اور شہر میں اترنے سے صاف انکار کردیا تھا۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں