امریکی اور روسی صدر کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہوگا، عبداللہ حسین ہارون

کوئی نہیں کہہ سکتا عالمی منظر نامے پر کیا کچھ ہونے جارہا ہے، دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بنیں گے جن میں فوجی اور معاشی اتحاد بھی شامل ہونگے ،نگران وزیر خارجہ

بدھ 18 جولائی 2018 18:47

امریکی اور روسی صدر کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہوگا، عبداللہ حسین ہارون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکی اور روسی صدر کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہوگا، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ عالمی منظر نامے پر کیا کچھ ہونے جارہا ہے۔ دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بنیں گے جن میں فوجی اور معاشی اتحاد بھی شامل ہونگے ۔ بدھ کو خارجہ پالیسی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے صدور کے درمیان مذاکرات کا فائدہ دنیا کو ہوگا۔

(جاری ہے)

عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ عالمی منظر نامے پر کیا کچھ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں آہستہ آہستہ نئے اتحاد بنیں گے جن میں فوجی اور معاشی اتحاد بھی شامل ہونگے۔ نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پرانے مسائل سے دوچار ہے۔ سب چاہتے ہیں کہ ہمسائے اور عالمی برادری خوش رہے ۔ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے جلد یا بدیر بھارت کو احساس لازمی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل معاشی ترقی اور تعلیم کی طرف دیکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں