سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی

رائے حسن نواز کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے صادق اور امین نہ ہونے پرتاحیات نااہل قرار دے رکھا ہے

جمعرات 19 جولائی 2018 13:05

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 149 سے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی جس کے بعد رائے حسن نوازالیکشن کی ڈور سے آؤٹ ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ۔

اپیل پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سرابرہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نواز کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا تھا،ایسا تو نہیں ہوسکتا کوئی کہے میں نے اب توبہ کر لی ہے ،کیس میں تو پہلے ہی واضح تاحیات نا اہلی کا فیصلہ دیا گیا ہے اور واضح طور پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ رائے حسن نوازکو تاحیات نااہل قراردیا گیا ہے،ہم فیصلے لکھ لکھ کر تھک جاتے ہیں وکلا پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے۔

جس پر سپریم کورٹ نے این اے 149 سے پی ٹی آئی کے رہنما رائے حسن نواز کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی جس کے بعد رائے حسن نوازالیکشن کی دوڑ سے آؤٹ ہو گئے ۔واضح رہے کہ رائے حسن نواز کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے صادق اور امین نہ ہونے پرتاحیات نااہل قرار دے رکھا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں