ملک میں نیشنل ایکشن پلان بنا تو لیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا،

دہشتگردی کے خلاف ایک بیانہ ابھی تک اپنایا نہیں جا سکا جس کی وجہ سے ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی سرپکڑ رہی ہے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 20 جولائی 2018 21:34

ملک میں نیشنل ایکشن پلان بنا تو لیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ وپاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان بنا تو لیا گیا لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیادہشت گردی کے خلاف ایک بیانہ ابھی تک اپنایا نہیں جا سکا جس کی وجہ سے ملک میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی سرپکڑ رہی ہے ۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہاکہ ملک میں انتخابات کے ہونے میں چند دن رہ گے ہیں ان حالات میں دہشت گردوں نے اپنی کاروائیوں میں تیزی پکڑ لی ہے جس کا مقصد ملک میں مان و امان کا مسئلہ پیدا کرکے انتخابات کو ملتوی کرانا ہے ۔ ان حالات میں ملک کی ایجنسیوں کو دہشت گردی کی لہر کو روکناہو گا تاکہ شفاف طریقے سے الیکشن کا انعقاد ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ملک کی سیاست میں گالی گلوچ پی ٹی آئی نے متعارف کرائی جو نہ ہماری تہذیب ہے اور نہ ہی مذہب اجازت دیتاہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں