عامر لیاقت حسین نے آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھنے کی وجہ بتا دی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے قدموں میں نہیں بیٹھا تھا بلکہ ان سے ن لیگ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کر رہا تھا: رہنما تحریک انصاف

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اگست 2018 20:49

عامر لیاقت حسین نے آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء) عامر لیاقت حسین نے آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھنے کی وجہ بتا دی، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پپلز پارٹی لے شریک چئیرمین کے قدموں میں نہیں بیٹھا تھا بلکہ ان سے ن لیگ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کر رہا تھا: رہنما تحریک انصاف۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس آکر نیچے بیٹھ گئے اور گفتگو کرتے رہے اس کے بعد وہ سابق صدر کے پاس گئے اور پھر نیچے بیٹھ گئے اور اس سے گفتگو کرتے رہے جس کو پھر اراکین اسمبلی دوبارا دیکھتے رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اب آصف علی زرداری کے پاس نیچے بیٹھ گئے ہیں، یاد رہے کہ اجلاس کے پہلے دن ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس آکر نیچے بیٹھ گئے کیونکہ وزیراعظم کی کرسی پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا جب تک وزیراعظم منتخب نہیں ہو جاتا، شاید عمران خان کے پاس خالی نہ ہونے باعث وہ نیچے بیٹھ گئے لیکن آصف علی زرداری کے پاس تو خالی کرسی بھی تھی لیکن ان کے پاس بھی وہ نیچے بیٹھ گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے، شاید ان کا یہ احترام کا طریقہ کار ہے یا وہ اپنے آپ کو نمایاں کرنے چاہتے ہیں کیونکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس طرح سے پہلے شاید ہی کوئی رکن قومی اسمبلی کا رکن کسی کے پاس جاکر بیٹھا ہوتا جس طرح سے ڈاکٹر عامر لیاقت نیچے بیٹھ گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب عامر لیاقت حسین نے خود وضاحت کی ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پپلز پارٹی لے شریک چئیرمین کے قدموں میں نہیں بیٹھا تھا بلکہ ان سے ن لیگ کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی اپیل کر رہا تھا۔ وہ پیار و محبت سے معاملے کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں