بشریٰ بی بی نے قوم کو خوشخبری سنا دی
الحمد اللہ وزیراعظم عمران خان، شکریہ پاکستان: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ
محمد علی جمعہ 17 اگست 2018 23:10
(جاری ہے)
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رائے شماری مکمل ہونے کے بعد اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان 176 ووٹ حاصل کر کے قائد ایوان منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 96 ووٹ حاصل کیے۔
اسپیکر اسد قیصر کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا جس پر اسپیکر اسمبلی اپوزیشن اراکین کو نشست پر بیٹھنے کا کہتے رہے ۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی کے اعلان کے بعد نو منتخب وزیراعظم عمران خان کے چہرے پر مُسکراہٹ تھی اور وہ بار بار آسمان کی طرف تشکرانہ انداز میں دیکھتے رہے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے ذریعے ہوا اور ارکان اسمبلی نے ڈویژن کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ قومی اسمبلی کو دو لابیوں میں تقسیم کیا گیا۔ عمران خان کے حامیوں نے لابی ''اے'' اور شہباز شریف کے حامیوں نے لابی ''بی'' میں ووٹ کاسٹ کیا۔ ایوان زیریں میں پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پاس 152 نشستیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس قومی اسمبلی میں 81 نشستیں ہیں۔ اس کے علاوہ ایوان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی 54 نشستیں، متحدہ مجلس عمل 15 ، متحدہ قومی مومنٹ 7 ، بلوچستان عوامی پارٹی 5، بی این پی مینگل 4، پاکستان مسلم لیگ (ق) 3، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) 3، عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے جبکہ 4 نشستیں آزاد اُمیدواروں کے پاس ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹ کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی 152 نشستوں کے ساتھ ساتھ متحدہ قومی مووومنٹ کے 7، پاکستان مسلم لیگ ق کے 3، بلوچستان عوامی پارٹی کے 5، بی این پی مینگل کے 4، جی ڈی اے کے 3، عوامی مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک ایک ممبر کی حمایت حاصل کرے گی جس سے پاکستان تحریک انصاف کی کی ایوان میں عددی قوت 176 بن جائے گی۔ لیکن پاکستان تحریک انصاف کو آزاد اُمیدواروں کی حمایت بھی حاصل ہوئی جس کی وجہ سے عمران خان 176 ووٹس حاصل کر سکے اور وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کی نشست کے حصول کے لیے قومی اسمبلی میں کسی بھی اُمیدوار کو آئین کےآرٹیکل 91 کی شق 4 کے تحت ایوان کے مجموعی ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہوتی ہے۔342 کے ایوان میں 2 نشستوں پر انتخابات ملتوی ہوئے جبکہ 6 نشستیں پی ٹی آئی، 2 نشستیں ق لیگ اور 1 نشست ن لیگ کے حمزہ شہباز کی جانب سے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث خالی ہوئیں۔ اسی طرح ایک نشست این اے 215 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کرنے کا حکم دیا گیا لیکن اب تک ایسا نہیں ہوسکا اور یوں فی الوقت ایوان 330 ارکان کا ہے۔ یاد رہے کہ قائد ایوان کے لیے 2013ء کے انتخابات میں میاں نواز شریف نے دو تہائی سے زائد یعنی 244 ووٹ حاصل کیے تھے اور ان کے مد مقابل اُمیدواروں مخدوم امین فہیم نے 42 ووٹ اور جاوید ہاشمی نے 31 ووٹ حاصل کیے تھے۔نوازشریف کی نااہلی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے اُمیدوار شاہد خاقان عباسی 339 ووٹوں میں سے 221 ووٹ حاصل کر کے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
وزیرداخلہ ایوان میں کیوں نہیں آتے، خالد لوند
ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو مقرر، اٹارنی جنرل کو نوٹس
مٹیاری،بچوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے زخمی 4 نوجوانوں میں سے 2 دم توڑ گئے
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ