عمران خان نے بیٹوں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے منع کردیا، جمائما

ہفتہ 18 اگست 2018 13:35

عمران خان نے بیٹوں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے منع کردیا، جمائما
اسلام آباد /لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیٹوں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔گزشتہ روز عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ایک خاتون صحافی نے ٹوئٹر پر جمائما اور عمران خان کے دونوں صاحبزادوں سلیمان اور قاسم کو مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ جمائما، عمران خان کے سیاسی سفر میں ابتداء سے ساتھ تھیں جس کیلئے ان کا شکریہ۔

بعد ازاں انہوں نے ان کے دونوں بیٹوں کو مخاطب کرکے لکھا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہوگا جب وہ انہیں بطور وزیراعظم خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، جس کیلئے بہت لگن کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹوئیٹ کے جواب میں جمائما نے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے اداس ہیں کہ وہ وہاں نہیں، لیکن عمران خان اٹل ہیں کہ انہیں تقریب میں نہیں ہونا چاہیے اس حوالے سے کچھ صارفین نے ٹوئٹر پر تنقید بھی اور کہاکہ عمران خان کے دونوں صاحبزادے اس وقت اسکاٹ لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں ،ْ انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کرنی چاہیے جس پر جمائما نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے دونوں بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں