نئی وفاقی کابینہ میں 10 وزراء کا تعلق تحریک انصاف، 6 کا تعلق حلیف سیاسی جماعتوں سے

پیر 20 اگست 2018 14:27

نئی وفاقی کابینہ میں 10 وزراء کا تعلق تحریک انصاف، 6 کا تعلق حلیف سیاسی جماعتوں سے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) نئی وفاقی کابینہ میں 10 وزراء کا تعلق تحریک انصاف جبکہ چھ کا تعلق حلیف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو حلف اٹھانے والے 16 وفاقی وزراء میں سے 10 وزراء تحریک انصاف، دو وزراء متحدہ قومی موومنٹ پاکستان جبکہ مسلم لیگ (ق)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، عوامی مسلم لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وفاقی وزارت دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں