وزیر خزانہ کے پاس نئے ٹیکس لگانے کے علاوہ وزیر خزانہ کے پاس معاشی ترقی کا کوئی ا یجنڈا نہیں‘مریم اورنگزیب

گیس کی قیمتوں میں اضافہ مضحکہ خیز ہے اس سے ملک کے اندر مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا‘ترجمان مسلم لیگ (ن)

بدھ 19 ستمبر 2018 15:13

وزیر خزانہ کے پاس نئے ٹیکس لگانے کے علاوہ وزیر خزانہ کے پاس معاشی ترقی کا کوئی ا یجنڈا نہیں‘مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ وزیر خزانہ کے پاس نئے ٹیکس لگانے کے علاوہ وزیر خزانہ کے پاس معاشی ترقی کا کوئی ا یجنڈا نہیں ،ْانتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے ،ْ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مضحکہ خیز ہے اس سے ملک کے اندر مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی20دنوں سے تحریک انصاف کی حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہیں یا حکومت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو بھی نہیں پتہ کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہیں یا وزیر اعظم ہائوس میں ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور اس کی کابینہ کفایت شعاری کرتے ہوئے خصوصی طیارے کی بجائے عام جہاز پر سفر کریں گے لیکن انہوں نے سعودی عرب کے دورے کے دوران اپنی اعلان کردہ کفایت شعاری مہم کی نفی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب ہو لیکن دورے سے قبل وزیر اعظم ہائوس کی کابینہ نے دورے کی تفصیلات پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے نہیں رکھیں۔امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزارت خارجہ کا بیان کچھ اور اور امریکی وزارت خارجہ کا بیان کچھ اور تھا جس سے شکوک و شبہات بڑھے اوور عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزرا کو سوچ سمجھ کر بیانات دینے چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مضحکہ خیز ہے اس سے ملک کے اندر مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔چندے سے ڈیم نہیں بنتے اس کیلئے حکومت کو بجٹ میں فنڈ مختص کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے پارلیمانی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے۔

اگر صحیح نیت سے کام کیا گیا تو دھاندلی بے نقاب ہوگی۔ آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی، فارم45کی گمشدگی اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر گزشتہ5سال سے دعوے کرتے رہے کہ وہ مہنگائی کم کریں گے اور ان کے پاس واضح پلان موجود ہے لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود نئے ٹیکس لگانے کے علاوہ وزیر خزانہ کے پاس معاشی ترقی کا کوئی ا یجنڈا نہیں ہے۔نہوںنے کہاکہ بھارتی نژاد کو پاکستان کے اندر50لاکھ گھروں کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا جا رہا ہے ،ْ دوہری شہریت کے لوگوں کو وزرا اور مشیر بنا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم کا پہلا پالیسی خطاباس بات کا عکاس ہے کہ اس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں