عدالتی فیصلہ، مریم نواز کے خوشی سے آنسو چھلک پڑے

بدھ 19 ستمبر 2018 19:35

عدالتی فیصلہ، مریم نواز کے خوشی سے آنسو چھلک پڑے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام ہائیکورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کے حکم کے بعد مریم اورنگزیب خوشی سے روپڑیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ فیصلہ سننے کے عدالتی احاطے میں موجود تھیں۔ اس دوران جب عدالت نے فیصلہ سنایا تو مریم اورنگزیب اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور خوشی سے ان کے آنسو چھلک پڑے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں