مذاکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی رویہ باعث افسوس ہے،وزیراعظم عمران خان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:37

مذاکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی رویہ باعث افسوس ہے،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبرانہ رویہ باعث افسوس ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر انہ رویہ باعث افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں نے ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے، یہ لوگ بصارت سے عاری اور دور اندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں