امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، اسد قیصر

تما م تر نا مسا عد حالات کے با وجو د صنعت کا روں اور تا جر وں نے جس ثا بت قدمی و حب الو طنی کا مظا ہر ہ کیا وہ قا بل ستا ئش ہے،کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے وزراء خزانہ وتجارت سے بات کرونگا، مسائل کے حل کیلئے پالیسی مرتب کی جائے گی،سپیکر قومی اسمبلی کا کانفرنس سے خطاب

پیر 24 ستمبر 2018 18:04

امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتے ہیں ، اسد قیصر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتاہے۔ پاکستان کی پا رلیمان معیشت کے محا ذپر تعا ون کو فروغ دینے کیلئے امریکہ سمیت تمام ہمسا یہ ممالک اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مضبو ط پا رلیما نی روا بط استوا ر کر نے کا عزم رکھتی ہے،کاروباری برادری کو یقین دلاتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے وہ خزانہ اورتجارت کے وزرا ء سے بات کریں گے۔

کاروباری حلقے کو در پیش مسائل کے حل کیلئے ان کی مشاورت کے بعد پالیسی مرتب کی جائے گی۔انہو ں نے ان خیالات کا اظہار پہلی پاک۔امریکہ بزنس اپر چیونٹیز کا نفرنس سے پیر کے روز ایک مقامی ہو ٹل میں خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ قومی خوشحالی اوردیر پا تر قی کا انحصار حکو متوں کے شا نہ بشا نہ کا م کر نے والی کا رو با ری برا دری پر ہو تا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پا کستان کی کاروباری برادری نے سما جی ،اقتصادی ترقی اور قومی خو شحا لی میں اہم کر دار ادا کیا ہے اور تما م تر نا مسا عد حالات کے با وجو د ملک بھر کے صنعت کا روں اور تا جر وں نے جس ثا بت قدمی اور حب الو طنی کا مظا ہر ہ کیا ہے وہ قا بل ستا ئش ہے۔انہوں نے کہا کہ تما م در پیش چیلنجوں اور قومی مسائل پر اتفا ق رائے اور یکجہتی سے قا بو پا یا جاسکتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ نا قص اقتصادی پا لیسیو ں ،سیا سی عدم استحکا م ،بد نظمی اور دہشتگردی کی وجہ سے ما ضی میں پا کستا نی معیشت بر ی طر ح متا ثر ہو ئی اوردہشتگر دی سے متا ثرہ علا قوں باالخصوص خیبر پختو نخواہ میں کا روبا ری سر گرمیوں کو جا ری رکھنا انتہا ئی مشکل تھا ۔انہو ں نے کہا کہ تما م چیلنجو ں کے باوجودمعیشت،سیا سی محاذ اوردہشتگردی کے خلا ف جنگ میں نما یا ں کامیا بیا ں حا صل ہو ئیں اورسو یلین قیا دت کے اعتما د نے دہشتگردی کے خلا ف جنگ میں ہما ری سکیورٹی افواج کی کا وشوں کو نئی جلا بخشی اور مقا می اوربین الا قوا می سطح پر سر ما یہ کا ری کے لیے کا رو با ری ما حو ل کا فی حد تک سا زگا ر ہو ا۔

اسد قیصر نے کہا کہ عالمی معاشی منظر نا مے میں تبدیلی سے عا لمی معیشت کا محور تیزی سے ترقی کرنے والی ابھر تی ہو ئی معیشتوں کو منتقل ہو چکا ہے۔انہو ں نے کہا کہ علا قائی یکجہتی اور روا بط کی حو صلہ افزائی کرنا پا کستانی پا لیسی کے اہم ستو نو ں میں سے ایک ہے اورپاک۔چین اقتصادی راہداری( سی پیک )اس پا لیسی کا نما یا ں عنصر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اقتصادی را ہدری کے منصو بے سے پا کستان میں بجلی کے بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی اور چین ،جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا ء کے ما بین براہ راست را بطے ممکن ہو نگے انہو ں نے کہا کہ سی پیک سے نا صرف پا کستان بلکہ پو رے خطے میں تر قی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سپیکر نے کہا کہ یہ امر خو ش آئند ہے کہ گزشتہ بر سوں میں پا کستان اور امریکہ کے ما بین کشیدہ تعلقات کے با وجو د دو طرفہ تجا رت کا حجم نئی بلند یو ں کو چھو چکا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان میں ٹیکسٹائل،سیا حت اور زراعت کی صنعت میں بے پنا ہ مو اقع مو جو د ہیں جنہیں اب تک برو ئے کا ر نہیں لا یاجا سکا۔انہو ں نے امر یکی سر ما یہ کا روں کو پا کستان میں سر ما یہ کا ری کی دعوت دیتے ہو ئے انہیں ہر قسم کے تحفظ اور سہو لت کا یقین دلا یا ۔

انہو ں نے کہاکہ دو طرفہ تجا رت اور سرما یہ کا ری کے منصوبوں کے ذریعے پا کستان اور امر یکہ کے ما بین تعلقات کو بہتر بنا نے میں مدد ملے گی۔انہو ں نے ایو ان ہا ئے تجا رت کو ملک کے وسیع تر مفاد میں حکو مت اور کا روباری برادری کے ما بین مثا لی روابط قا ئم کرنے میں اپنا کر دار ادا کر نے کے لیے کہا۔اسپیکر نے کہا کہ قومی اہمیت کے حامل تمام ایشوز پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے گیااور متعلقہ امور کے ماہرین کو بلا کر مشاورت کرنے کے بعد ان کی تجاویز کی روشنی میں پالیسیاں مرتب کی جائیں گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں