سعودی مشیر اطلاعات فہیم حامد بھی وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو کرتے ہی انکے مداح ہو گئے

تیس سالوں سے پاکستان کے ہر وزیراعظم کا انٹرویو کررہا ہوں لیکن عمران خان جیسا سادہ اور الگ سوچ والا شخص نہیں دیکھا ، میں انتہائی متاثر ہوں،سعودی مشیر اطلاعات

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 19:24

سعودی مشیر اطلاعات فہیم حامد بھی وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو کرتے ہی انکے مداح ہو گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :سعودی مشیر اطلاعات فہیم حامد، وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو کرنے کے بعد انکے اسیے مداح ہوئے کہ تعریفوں کے پل باندھے بغیر نہ رہ سکے۔سعودی مشیر اطلاعات فہیم حامد کا کہنا تھا کہ یس سالوں سے پاکستان کے ہر وزیراعظم کا انٹرویو کررہا ہوں لیکن عمران خان جیسا سادہ اور الگ سوچ والا شخص نہیں دیکھا ، میں انتہائی متاثر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان کی حکومت سنبھالے ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم جب سےعمران خان نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے وہ نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم بن کر ابھرے ہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا چہرہ بن چکے ہیں ۔انکے ویژن اور شخصیت کے سحر نے بڑے بڑوں کو جکڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی مشیر اطلاعات فہیم حامد، وزیر اعظم عمران خان کا انٹرویو کرنے کے بعد انکے ایسے مداح ہوئے کہ تعریفوں کے پل باندھے بغیر نہ رہ سکے۔سعودی مشیر اطلاعات فہیم حامد کا کہنا تھا کہ میں 30 سال سے تقریبا تمام پاکستانی وزراء اعظم کا انٹرویو کرچکا ہوں لیکں میں نے عمران خان جیسا مخلص اور شفاف پاکستانی وزیر اعظم نہیں دیکھا ،میں عمران خان سے بہت متاثر ہوں ۔انکا کہنا تھا کہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ وزراء اعظم اپنے پہلے انٹرویو میں بہت محتاط ہوتے ہیں مگر عمران خان اتنے شفاف ہیں کہ انکی مثال نہیں ملتی ۔سعودی مشیر کا کہنا تھا کہ میں نے 30 سال میں ایسا کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کو نہیں دیکھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں