بھارتی وزیراعظم مودی کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے‘ پاکستان بھارت کی عوام کے خلاف نہیں، سینیٹر رحمان ملک

پیر 24 ستمبر 2018 20:18

بھارتی وزیراعظم مودی کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے‘ پاکستان بھارت کی عوام کے خلاف نہیں، سینیٹر رحمان ملک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے‘ پاکستان بھارت کی عوام کے خلاف نہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی آج کی نہیں شروع دن سے ہے۔ بھارت پاکستان کی مخالفت کرتا آیا ہے‘ بھارتی وزیراعظم مودی ایک کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا تھا اور اس پر راہول گاندھی نے پریس کانفرنس کی تھی۔ رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی کرپشن کے حوالے سے ثبوت بھارتی عوام سے شیئر کئے تھے ،ہم بھارت کی عوام کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن بھارتی حکمران امن کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ایسے بیانات سے نہ پہلے مرعوب ہوا نہ اب ہوگا۔ پاکستان امن پسند ملک ہے امن کی خواہش کو بھارت کمزوری نہ سمجھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں