اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ ریفرنس

یوسف رضا گیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 26 ستمبر 2018 17:52

اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ ریفرنس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) احتساب عدالت کورٹ روم نمبر دو کے جج ارشد ملک نے اشتہاری مہم کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے ریفرنس کی سماعت کی سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی عدالت میں پیش انھوں نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکہ پیمرا رولز کے تحت دیا گیا تھا،عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو حاضری یقینی بنانے کیلئے دس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی جار ی کیا یوسف رضا گیلانی نے عدالت کو بتایا کہ میں اس وقت وزیراعظم تھا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تشہیر کے لئے اشتہارات کا ٹھیکہ دیا۔ٹھیکہ پیمرا رولز کے تحت دیا گیا تھا ۔یوسف رضا گیلانی نے حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے مؤقف اپنایا کہ سکیورٹی وجوہات پر پیش نہیں ہو سکتا۔چار دیگر مقدمات میں کراچی بھی پیش ہو رہا ہوں۔عدالت نے استثنی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

جج نے ہدایت کی کہ نیب پراسیکیوٹر آئندہ سماعت پراستثنی کی درخواست پرجواب جمع کرائیں۔عدالت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو دس لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم۔عدالت نے قرار دیا کہ مچلکے حاضری یقینی بنانے کے لئے جمع کرائے جائیں۔عدالت نے یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس کی سماعت22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔بشارت راجہ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں