ضمنی الیکشن ،ْسمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگئے

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں جیت کا فرق انتہائی کم ہے ،ْ سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ ان حلقوں میں نتائج تبدیل کرسکتا ہے ،ْرپورٹ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کا فیصلہ نادرا حکام سے ملاقات میں ہوگا ،ْترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم سمندر پار 7364 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے ،ْانٹرنیٹ کے ذریعے کل 6 ہزار 233 ووٹ کاسٹ ہوئے ،ْ گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 14:06

ضمنی الیکشن ،ْسمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ فیصلہ کن اہمیت اختیار کرگئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) ضمنی الیکشن میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ اہمیت اختیار کرگئے، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ 6 حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتے ہیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 6 حلقوں میں جیت کا فرق انتہائی کم ہے۔این اے 60 میں جیت کا مارجن تقریباً 600 ووٹ ہے، پی کے 7 سوات میں جیت کا فرق صرف 600 ہے۔

اس کے علاوہ پی کے 53 مردان میں بھی جیت کا مارجن صرف 36 ووٹوں کا ہے جبکہ پی کی3 سوات میں جیت کا مارجن 800 ووٹوں کا ہے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی27 جہلم میں بھی امیدوار صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیاب رہا،اس کے علاوہ پی پی 3 اٹک میں امیدوارکی جیت کا مارجن 150 ووٹوں کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کا فیصلہ نادرا حکام سے ملاقات میں ہوگا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے کہا کہ 85 فیصد اوورسیز ووٹر نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں تاہم نادرا حکام کے ساتھ ملاقات میں طے ہوگا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں کو شامل کرنا ہے یا نہیں۔الیکشن حکام نے بتایا کہ سمندر پار 7364 پاکستانی بطور ووٹرز رجسٹر کیے گئے جن میں سے انٹرنیٹ کے ذریعے کل 6 ہزار 233 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ضمنی انتخابات میں رجسٹرڈ 85 فیصد آئی ووٹرزنے ووٹ کاسٹ کیا، قومی اسمبلی کے 5117 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے اور صوبائی اسمبلیوں کے 1116 آئی ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں