سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس
منگل 16 اکتوبر 2018 20:56
(جاری ہے)
18 ویں ترمیم کے بعد مجموعی فنڈ میں سے 7فیصد وفاق، 57 فیصد پنجاب، 23.71 فیصد سندھ اور5.11 فیصد صوبہ بلوچستان کو جاری کیا جاتا ہے جبکہ وفاق کی7 فیصد فنڈ میں گلگت بلتستان اور فاٹا کا بھی حصہ ہوتا ہے۔
زکواة فنڈ کو مستحقین تک پہنچانے کیلئے تمام صوبوں کے پاس قوانین اور تقسیم کا نظام موجود ہے۔ سینیٹر ہلال الرحمان نے کہا کہ فاٹا کے صوبہ خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد فاٹا سیکرٹریٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے جس پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس کے بارے گورنر خیبر پختونخوا کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی نے وزارت سے سفارش کی کہ اگر آئین میں کوئی گنجائش موجود ہے تو رواں سال ختم ہونے سے پہلے مستحقین کو فنڈ جاری کر دیئے جائیں۔ سابق سینیٹر محمد ایوب نظامانی کی عوامی عرضداشت پر سیکریٹری وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سال کے شروع میں ہی وزارت حج انتظامات پر کام شروع کر دیتی ہے۔ پاکستان سے سعودی عرب تک کا سفر اور وہاں سے واپسی پاکستانی حکومت کے ذمہ ہے۔ وہاں کے معاملات جن میں رہائش، کھانا، ٹرانسپوٹیشن وغیرہ سعودی حکومت مختلف کمپنیوں کے ذریعے آؤٹ سورس کر کے انجام دیتی ہے۔ اراکین کمیٹی کی طرف سے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ حج معاونین کی نامزدگی مختلف محکموں سے آتی ہے جس کی حتمی منظوری وزارت کرتی ہے۔معاونین حج صرف 5 دن کیلئے مختص ہوتے ہیں جبکہ650ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف حجاج کرام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے 10,10 ڈسپنسریاں اور ایک ایک ہسپتال مکہ اور مدینہ میں قائم کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں معاونین ، خدام اور باقی تعینات لوگوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ سیکرٹری حج کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ جو معاونین حج اپنی ڈیوٹی ٹھیک طریقے سے انجام نہیں دے سکے، ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔ حج فلائیٹ آپریشن میں خلل کے باعث حجاج کرام کو درپیش مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری وزارت مذہبی امور مشتاق احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام حاجیوں کو پاکستان سے سعودی عرب حج ادائیگی کیلئے وزارت نی4 ایئر لائنز جن میں 2 قومی(پی آئی اے، ایئر بلو) اور 2 بین الاقوامی ایئر لائنز (سعودی ایئر لائن اور شاہین ایئر لائن) کے ساتھ معاہدے کئے ہیں۔ شاہین انٹرنیشنل ایئر لائن کی کوتاہی کی وجہ سے حجاج کرام کو واپسی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہین ایئر لائنز کو معاہدے کے تحت اپنا فلائیٹ شیڈول کو سعودی ایوی ایشن اتھارٹی سے منظور کروانا تھا جسے وہ نہیں کروا سکی۔ وزارت مذہبی امور نے تحریری طور پر شاہین ایئر لائن کو نوٹس دیا جس میں ان کے ساتھ کوٹے کو منسوخ کئے جانے کے بارے میں تنبیہہ بھی کی گئی لیکن ایئر لائن اس پر عمل درآمد نہیں کر سکی۔ شاہین ایئر لائنز کی کوتاہی کی وجہ سے باقی ایئر لائنز کا کوٹہ بھی متاثر ہوا۔ وزارت کی جانب سے اس فلائیٹ کے حجاج کرام کو دوسری ایئر لائنز کے ذریعے لانے میں18 کروڑ روپے کا اضافی خرچہ ادا کرنا پڑا۔اس معاملے میں ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کی مکمل اور غیر جانبدار انکوائری کا حکم دیا۔28 ستمبر2018ء کو وزارت مذہبی امور نے سندھ ہائیکورٹ میں شاہین ایئر لائنز کے خلاف ایک پٹیشن دائر کی ہے اس کے علاوہ 24 ستمبر2018 کو وزارت داخلہ میں درخواست کی گئی ہے کہ شاہین ایئر لائنز کی انتظامیہ کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے پابندی کی وجہ سے ہم اوپن ایئر لائن ٹینڈر نہیں کر سکتے۔ اوپن ایئر لائن ٹینڈر نگ ہونے سے معاملات میں بہتری آ سکتی ہے۔ کمیٹی کی طرف سے بھر پور سفارش کی گئی کہ حج پالیسی بناتے وقت کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سفارشات اس میں شامل کی جائیں جس پر کمیٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ گزشتہ حج پالیسی کا ڈرافٹ کمیٹی کو پیش کر دیا جائے گاجس کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹی اپنی تجاویز وزارت کو دے گی۔ وزارت کی طرف سے کمیٹی سفارشات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز پروفیسر ساجد میر، کیشو بائی، بریگیڈیئر (ر) جان کنتھ ویلمز ، ہلال الرحمان، محمد یوسف بادینی، عابد محمد عظیم، کامران مائیکل کے علاوہ وزیر مذہبی امورنور الحق قادری اور سیکریٹری وزارت مشتاق احمد سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی بنجول میں کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیٰ سے ملاقات
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
ہم سب کی کوشش اور خواہش تھی کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
سیکرٹری نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کامران اعظم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئینی کلیدی عہدوں کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت پر مشاورت شروع کردی
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکی قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن ..
راجہ ظفر الحق نے صادق خان کو تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے الیکشن میں غیر معمولی کامیابی پر دل کی گہرائیوں ..
وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، محکمہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف