قطر سے این ایل جی معاہد ہ مشکوک قرار،کابینہ کا معاہدے کو از سر نو زیر بحث لانے کا فیصلہ
شوگر ملز مالکان ہر صورت 15نومبر سے گنے کی کرشنگ شروع کریں،ر مالکان کو شوگر کی برآمدگی کی بھی اجازت ایرا ء کو ’’این ڈی ایم اے‘‘ میں ضم ،ملازمین کو واپس صوبائی حکومتوں میںایڈجسٹ کیا جائے گا،کابینہ کے فیصلے اسلحہ لائسنس کی پالیسی صوبے مرتب کریں گے حکومت نے ہائی کورٹ سے پانی رٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے وفاق کی طرف سے کراچی کی ترقی کے لئے جو فنڈز دیے جا رہے ہیں وہ درست استعمال نہیں ہو رہے، کراچی اور بلوچستان کی ترقی کے لئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکی سربراہی گورنر سندھ کریں گے،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 22:17
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ نواز حکومت دور میں این ایل جی کے دو ٹرمینل لگائے گئے ، بنیادی طور پر یہ کیمیکل کے ٹرمینل تھے۔ بعد میں ان میں رد وبدل کرکے این ایل جی میں بدل دیا گیا۔ قطر اور اینگرو کے ساتھ کئے گئے معاہدوں میں کمیشن لیا گیا ہے ۔ حکومت کے ساتھ ساتھ ذمہ دار ادارے بھی اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو روزانہ کی بنیادوں پر ا س معاہدے کی وجہ سے 2لاکھ 41ہزار ڈالر دینے پڑ رہے ہیں اور سالانہ 44فیصد ریٹرن دینا پڑتا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی اتنا ریٹرن نہیں ہے۔ اس کا کم سے کم ریٹرن 20فیصد ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت پاکستان پر دباؤ تھا کہ کرشنگ کا سیزن30نومبر سے شروع کیا جائے مگر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی کے دبا ئو میں نہیں آئے گی اور ہر صورت کرشنگ سیزن 15نومبر سے شروع کیا جائے گا۔ شوگر مل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسانوںکر بروقت ادائیگی کریں ۔ کسانوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ فاٹا کو کے پی کے میںضم کرنے کے فیصلے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ’’فاٹا ‘‘ کو کے پی کے میں ضم کیا جائے گا اور یہ کام بتدریج ہو گا کیونکہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں نے اپنا حصہ کم کر کے 3فیصد فاٹا کو دینا ہے۔ وزیراعظم نے فوری طور پر وزارت خزانہ کوحکم جاری کیا کہ این ایف سی ایوارڈ پر کام بہتر کیا جائے اور صوبوں کو فوراً مذاکرات کر کے انہیں راضی کیا جائے کہ وہ اپنا حصہ کم کریں تاکہ 3فیصد فاٹا کو دیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان آج بھی مشکل حالات سے گزر رہا ہے یہ سب پہلی حکومتوں کا کیا دھرا ہے۔ حیرانگی اس وقت ہوتی ہے جب ان سیاسی جماعتوں کے ممبر ٹی وی پر بیٹھ کر بھاشن دیتے ہیں انہیں تو گھروں میں کنڈی لگا کر آرام کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی