سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں ،اتنے ثبوت موجود ہیں کہ بچ نہیں سکتے‘ عمران خان

ْکسی دبا ئومیں نہیں آئوں گا اور آخر تک جائوں گا، کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں بلکہ اسکی شرائط مسئلہ ہیں، عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں‘ وزیر اعظم کی سینئر صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:17

سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں ،اتنے ثبوت موجود ہیں کہ بچ نہیں سکتے‘ عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں اور اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے،آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں، عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید نہیں ڈالنا چاہتے، ہم چاہتے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاستدانوں میں سے اکثر مجرم ہیں، اتنے ثبوت موجود ہیں کہ مجرم بچ نہیں سکتے، میں کسی دبا ئومیں نہیں آئوں گا اور آخر تک جائوں گا، کسی چور، ڈاکو اور مجرم کو نہیں چھوڑوں گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن حقیقی اپوزیشن نہیں ، موجودہ اپوزیشن اپنی جائیدادیں بچانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔

عمران خان نے شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کررہے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ عوام پر پہلے ہی بہت بوجھ ڈال چکے ہیں، مزید نہیں ڈالنا چاہتے، ہم چاہتے ہیں عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے۔انٹرنیشنل مالیاتی فنڈ کے پاس جانا مسئلہ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی شرائط مسئلہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں