آصف زرداری نے نواز شریف سے بات کرنے کا اشارہ دے دیا

جن مقدمات کو بھگت رہا ہوں وہ نواز شریف کے بنائے ہوئے ہیں اس کامطلب یہ نہیں کہ ہم اکٹھے نہیں ہوسکتے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اکتوبر 2018 12:48

آصف زرداری نے نواز شریف سے بات کرنے کا اشارہ دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بات کرنے کا اشارہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں پیپلز لائرز فورم کے کنونشن سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالا اس وقت میں بحران کا شکار تھا اور ہم جیلوں میں گئے 9/11 ہوا اور ملک میں باہر سے پیسہ آیا جس سے ملک کے معاشی حالات ٹھیک ہوئے اور مشرف دور ختم ہونے پر بھی ملک معاشی بہران کا شکار ہوگیا اور ہماری حکومت آئی تو ہم نے گندم کی قیمت بڑھائی جس سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا اور ہم نے ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی انہوں نے کہا کہ میری نظر میں ہمارا ملک زرعی ملک ہے او رہمیں اپنی زراعت پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ فصلوں پر توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ کوئی مانے یا نہ مانے کہ ہماری آبادی 30 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور اس میں اضافہ ہورہا ہے ہمیں اپنے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی ہم اپنے دورمیں ایسی حکمت عملی بنائی لیکن ہمارے بعد آنے والی حکومت نے ہماری پالیسیوں کو ختم کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ اکہ وزیراعظم گھر سے دولہار کی طرح تیار ہوکر آتے ہیں اور انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ان کے گھر بنی گالہ کو قانونی حیثیت دے دی جاتی ہے اور عام غریب لوگوں کے گھروں کو مسمار کردیا جاتا ہے۔ آصف علی زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی ایک غم ہو تو میں بتائوں انٹرنیٹ پر جاکر دیکھ لیں۔ جو مقدمات میں بھگت رہا ہوں وہ میاں صاحب کے بنائے ہوئے ہیں اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ ہم اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی جلد ہی سامنے آگئی ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر قرارداد لانی ہوگی کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں