حکومت اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے، شیریں مزاری
سی پیک سے متعلق پاکستان کی غیر سنجیدگی کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، حکومت محنت کش خواتین کے حقوق کے تحفظ اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے قانون سازی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، سی پیک منصوبوں میں خواتین کی فعال شمولیت سے ہی اسے گیم چینجر بنانے کا خواب شرمندہٴ تعبیر ہو سکتا ہے، وفاقی وزیر کا ’سی پیک میں خواتین کے کردار‘ کے مونوگراف کے اجراء کے موقع پر خطاب
پیر 22 اکتوبر 2018 22:54
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک میں خواتین کے کردار پر رپورٹ کا اجراء بروقت ہوا ہے، رپورٹ میں مستقبل میں خواتین کیلئے سی پیک میں یکساں مواقع پر جامع حقائق اور اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو اور محنت کش خواتین کیلئے محفوظ اور مناسب ماحول کی فراہمی کے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے، آئی ایل او کے ساتھ اس حوالہ سے سات کنونشن پر دستخط کئے ہیں، موجودہ حکومت آئی ایل او کنونشن پر عملدرآمد سمیت محنت کش خواتین کے حقوق کے تحفظ پر قانون سازی کر رہی ہے، سابق حکومتوں نے اس حوالہ سے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو فعال کئے بغیر سی پیک کے گیم چینجر ہونے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، خواتین کو سی پیک منصوبوں سے مستفید ہونے کیلئے فنی تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متعلق پاکستان کی غیر سنجیدگی کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، پاکستان سی پیک منصوبوں میں بہتری کیلئے پر پرعزم ہے، سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سیّد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں خواتین کی فعال اور مؤثر شراکت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، محنت کش خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کی سی پیک منصوبوں میں شمولیت ملکی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالہ سے اب تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے، سی پیک سے 70 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، سی پیک کے باعث شرح نمو میں بہتری آئی ہے، سی پیک اب چین اور پاکستان تک محدود نہیں، اب سی پیک میں علاقائی توسیع ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان اور چین کے بعد افغانستان کو خوش آمدید کہنا چاہئے، سی پیک میں ایران، وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں چین، افغانستان اور پاکستان کے تھنک ٹینکس کی کانفرنس منعقد ہو گی، ہم علاقائی رابطوں کی بات کر رہے ہیں۔ مشاہد حسین سیّد نے کہا کہ افغانستان میں امن ہونا چاہئے، سی پیک ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، سی پیک کا بہترین حصہ اب معاشی زونز کی صورت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، زراعت، تعلیم کے شعبوں کی ترقی سے نہ صرف پاکستان بلکہ خطہ کو فائدہ ہو گا۔ چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان یاؤ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی قومی ترقی میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں، شہروں میں زیادہ تر چینی خواتین سیاست سمیت مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر فائز ہیں، سی پیک کے تناظر میں پاکستانی خواتین کے کردار میں تبدیلی مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلہ میں 19 انڈسٹریل پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے، خصوصی اقتصادی زون میں صنعتوں کے قیام سے مرو و خواتین استفادہ کر سکتے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار