وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت بالخصوص قانونی ذرائع سے رقوم بھجوانے میں آسانی اور مراعات دینے کیلئے فالواپ اجلاس
وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے مزید سہولت پیدا کرنے کیلئے موجودہ ہوم ریمیٹنس ایجنسی انتظامات کے تحت فارن کارسپنڈنٹ اداروں کے ذریعے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور اس کے مجاز ڈیلرز (بینکوں) کو ’’بزنس ٹو کسٹمر‘‘ (بی 2 سی) اور ’’کسٹمر ٹو بزنس‘‘ (سی 2 بی) ٹرانزیکشن پر عملدرآمد کی اجازت دیدی۔ ’’بی 2 سی‘‘ لین دین کے حوالہ سے 1500 ڈالر فی کس ماہانہ فری لانس اور انفارمیشن سسٹم سروسز کی اجازت ، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے علاوہ ٹرانزیکشن سروسز کی ہر ماہ 1500 ڈالر فی کس تک بھجوانے کی بھی اجازت ہو گی، پنشنرز اب 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ماہانہ تک رقوم وصول کر سکیں گے، ’’سی 2 بی‘‘ لین دین کے حوالہ سے یوٹیلٹی بلز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ اداروں کی تعلیمی فیسوں، سپر سٹورز، انشورنس کمپنیز، کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی ادائیگی کیلئے بھی سمندر پار پاکستانیوں سے براہ راست ادائیگیاں وصول کی جا سکیں گی
پیر 22 اکتوبر 2018 22:58
(جاری ہے)
’’بی 2 سی‘‘ لین دین کے حوالہ سے 1500 ڈالر فی کس ماہانہ فری لانس اور انفارمیشن سسٹم سروسز کی اجازت دی گئی ہے۔
کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے علاوہ ٹرانزیکشن سروسز کی ہر ماہ 1500 ڈالر فی کس تک بھجوانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ پنشنرز اب 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ماہانہ تک رقوم وصول کر سکیں گے۔ ’’سی 2 بی‘‘ لین دین کے حوالہ سے یوٹیلٹی بلز، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ اداروں کی تعلیمی فیسوں، سپر سٹورز، انشورنس کمپنیز، کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی ادائیگی کیلئے بھی سمندر پار پاکستانیوں سے براہ راست ادائیگیاں وصول کی جا سکیں گی۔ ایکویٹی/کسی انٹرپرائز میں شرکت کیلئے ترسیلات زر کے سوا رہائشی اور کاروباری گھروں، پلاٹوں، فلیٹس اور بلڈنگز وغیرہ جیسی املاک کی خریداری کی مد میں سمندر پار پاکستانیوں سے اچھی شہرت کے حامل رئیل اسٹیٹ بلڈرز/ڈویلپیئرز اور ہائوسنگ سوسائٹیز کی طرف سے وصول شدہ ترسیلات زر کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ایئر ٹائم کے طور پر ہر ایک امریکی ڈالر کی ترسیل کے لین دین پر 2 روپے مالیت کے موبائل والٹ استعمال پر حکومت کی طرف سے رعایتی ادائیگی کی بھی منظوری دی جو اس سے پہلے ایک روپیہ تھی۔ ایسی ایکسچینج کمپنیز اور مجاز ڈیلر یعنی بینکس جو گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 15 فیصد ترسیلات زر لائیں گے، کو بھی ہر ایک امریکی ڈالر اضافی ترسیلی ٹرانزیکشن پر ایک روپے کی رعایت دی جائے گی، ان مراعات کا ترسیلات زر میں اضافہ پر نمایاں مثبت اثر پڑے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیز ورکرز بالخصوص مشرق وسطیٰ ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا سروے کرنے کے اقدام کی بھی منظوری دی تاکہ ترسیلات زر کے عمل میں ان کو مزید سہولت اور رعایت دینے کے بارے میں ان کی آراء حاصل کی جا سکیں۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سمندر پار پاکستانیز ہمارا عظیم اثاثہ ہیں اور حکومت ہر لحاظ سے ان کو سہولت دی گی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں/محکموں کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے مزید مراعات پر کام کریں تاکہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر حاصل کی جا سکیں۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی سیّد ذوالفقار عباس بخاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی، گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ، وزیراعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین نادرا اور دیگر سینئر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت