تحریک انصاف میں کسی قسم کی اقربا پروری نہیں ،ْعلی محمد خان

نیب مکمل طور پر ایک آزاد قومی ادارہ ہے اور حکومت کو اس کے سرکاری معاملات سے کوئی سروکار نہیں ،ْ وزیر مملکت کا انٹرویو

پیر 12 نومبر 2018 16:29

تحریک انصاف میں کسی قسم کی اقربا پروری نہیں ،ْعلی محمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کسی قسم کی اقربا پروری نہیں ،ْجہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں ،ْ پارٹی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقربا پروری کی سیاست کے خلاف ہے، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت تمام رہنمائوں کا وزیراعظم عمران خان سے کوئی خونی رشتہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ہیں اور پارٹی اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو اہمیت دیتی ہے۔ اگرچہ ان کے پاس عوامی نمائندگی کی کوئی ذمہ داری نہیں پھر بھی ان کا پی ٹی آئی اور خصوصا پنجاب میں اہم کردار ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ نیب مکمل طور پر ایک آزاد قومی ادارہ ہے اور حکومت کو اس کے سرکاری معاملات سے کوئی سروکار نہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت بلاتفریق احتساب کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت میں تعینات کیا گیا اور شریف خاندان کے خلاف تحقیقات بھی گزشتہ دور حکومت میں شروع کی گئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں