بیرون ملک پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل

بدھ 14 نومبر 2018 15:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) بیرون ملک پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے سمندرپارپاکستانیوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

نیا پاکستان کالنگ’’ منصوبے کے آغاز پر وزارت تمام اوورسیزپاکستانیوں کا ریکارڈ اپنی ویب سائیٹ پرآویزاں کرے گی، ریکارڈ وزارت اوورسیزپاکستانیوں کی ویب سائیٹ پربھیجا جاسکے گا اورجس شعبے کے ماہرکی خدمات درکارہوں گی اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا۔

پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہراوورسیزاپنا ڈیٹا جمع کرواسکیں گے جبکہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگرریکارڈ جمع کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں