اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی کو مزید مئوثر بنانے کے لئے لیڈیز پو لیس بھی تعینات

پیر 19 نومبر 2018 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی کو مزید مئوثر بنانے کے لئے لیڈیز پو لیس کو بھی تعینات کر دیا گیاتاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے پہلے اقدامات مضبوط ہوں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد کے ریڈ زون میں خا ص طور پر پارلیمنٹ کی طرف جانے والے راستوں پر لیڈیز پو لیس کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور انکو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اخلاق کے ساتھ خواتین کے ساتھ پیش آتے ہوئے انکی تلاشی کرنی ہے اور بہتر طریقے سے گاڑیوں کی بھی سرچنگ کرنی ہے تاکہ عوام میں پولیس کا سافٹ امیج بنایا جا سکے اور اسکے ساتھ سکیورٹی کو بھی بہتر بنایا جا سکی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں