اپوزیشن آئے ملکر انتخابی اصلاحات پرکام کریں گے، شرمیلہ فاروقی

منگل 14 مئی 2024 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں صدارتی خطاب پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلہ فاروقی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا انہوں نے اٹھارویں ترمیم کے زریعے صوبوں کو حقوق دلوائے ہیں ذاتی رنجشیں کو بھول کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالیں اپوزیشن آئے مل کر انتخابی اصلاحات پر کام کرے کل کو فارم 47 کی باتیں ختم ہوں ملک میں اچھی روایت قائم کریں سنی اتحاد کونسل کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ راولپنڈی سے ملک کو مضبوط ہونا تھا اسی شہر میں لیاقت علی خان اور محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا ملک میں کبھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جاتا ہے سابق وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی کو وزیر آباد میں چار گولیاں ماری گئیں سابق وزیراعظم آج اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا پاکستان کے مسئلے ایسے حل نہیں ہونگے آزاد کشمیر میں کل جو ہوا وہ ہم دیکھنا نہیں چاہتے علی محمد خان نے کہا کہ میں پاکستان کی بات کرنا چاہتا ہوں کبھی ہتھکڑی ڈال کر نوازشریف کی طرح ملک سے دربدر کردوکبھی بینظیر کی طرح جس کے والد کو پھانسی دیدی گئی اسے ملک بدر کردیا گیاوہی بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں قتل کردیا گیااسی راولپنڈی میں میں لیاقت علی خان جو قائداعظم کے ساتھی تھے ان کو قتل کردیا گیاہم بھی پاکستان بنانے والے ہیں اور آپ بھی پاکستان بنانے والے ہیں تو پھر کیوں ہم سرجھکا کر چلیں جب طالع آزما پرویز مشرف نے ہتھکڑیاں لگا کر نوازشریف کو ملک بدر کیا بانی پی ٹی آئی جو یہاں قائد ایوان تھا اس کو چار گولیاں مارکر جیل بھیج دیا گیا آج بھی ہم اس سے نہیں مل سکتے کل بانی پی ٹی آئی سے ملنے کیلئے میں امید کررہا تھا یہ ایوان اپنے سابق قائد ایوان کیلئے کھڑا ہوگا یہ ایوان تفتیش کرے گا کہ وہ کیمرے کو ججوں کے بیڈرومز میں لگ سکتے ہیں ان کیمروں سے بینظیر کے قاتل کیسے بچ گئے جن کو قائد پسند نہیں وہ کسی اور ملک چلے جائیں قائد اعظم نے اپنے خطاب میں مسلح افواج کیلئے کہا تھاکہ مسلح افواج پاکستانیوں کے خدمت گزار ہیں قائد اعظم آرمڈ فورسز کو کہہ رہے ہیں کہ آپ نیشنل پالیسی نہیں بناسکتے کوئی بروکر یا ڈیلر نہیں جو ہم سیاسی جماعتوں کو آپس میں بٹھائے میں سپیکر کی کرسی کو کہتا ہوں کہ وہ شروعات کرائیں میرے داد قائداعظم کے ساتھی اور تحریک پاکستان کے سپاہی تھے لیکن انہیں ایوب خان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہئے تھا ہم سب کو اپنی غلطیاں ماننی پڑیں گی بانی پی ٹی آئی کو اس بات کی سزا دی جارہی ہے جو ہر اس پاکستانی کو دی جاتی ہے جو آزاد پالیسیاں بنانے کی کوشش کرتا ہے اسی جرم میں بانی پی ٹی آئی جیل میں پڑے ہیں جب آپ اپنی حدود میں رہیں گے ہمارے سر کا تاج ہیں جب آپ اس طرف آئیں گے تو احتجاج بھی ہوگا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں