مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، نہتے کشمیریوں کیخلاف جرائم کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے، شاہ محمود قریشی
کشمیری حق خود ارادیت کیلئے بھارتی وحشت اور بربریت کا پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں،پاکستان اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انسانی حقوق کے طریقہ ہائے کارکوآگے بڑھانے میں اپنا تعمیری اورمثبت کردارجاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ڈکلیئریشن کے 70 سال مکمل ہونے پرپیغام
پیر 10 دسمبر 2018 22:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے طاقت کے بے رحمانہ استعمال ،انسانی حقوق کی منظم پامالیوں کی اقوام متحدہ، اوآئی سی اوربرطانوی پارلیمان کے آل پارٹیز گروپ برائے کشمیر نے بھی باضابطہ تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بہتری کے ضمن میں پیشرفت دیکھنے کو مل رہی ہے ایسے میں ہمیں ان کشمیریوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو اس صدی اوراس دورمیں بھی غیر ملکی تسلط کے زیرسایہ جبر کی زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی سالگرہ کے موقع پرہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنے جائز حق خودارادیت کیلئے بھارتی وحشت اوربربریت کا پامردی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1948 ء میں آج ہی کے دن عالمی برادری نے انسان کی آزادی، وقار اورمساوی حقوق پر اتفاق ظاہرکیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اعلامیہ نے بیرونی قبضہ اورتسلط کے خلاف آزادی کی تحاریک کو آگے بڑھانے، سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام اورآزادی کے بنیادی حق کے حصول میں کلیدی کرداراداکیا۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی اس اہم دستاویز کے مسودہ کی تیاری میںمیں بیگم شائستہ اکرام اللہ کی خدمات پر پاکستان کو فخر ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں اورپاکستان کا یہ موقف ہے کہ غربت اور ناانصافیوں میں کمی ، صحت وتعلیم تک یکساں رسائی ، پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی اور سینی ٹیشن، ماحولیات کے تحفظ، انسانی وقار کے احترام کو یقینی بنانے، انصاف ، مساوات اورامن واستحکام کو یقینی بنانے سمیت جامع طرز عمل کے ذریعے تمام انسانوں کے شہری، سیاسی، اقتصادی، معاشی، سماجی اورثقافتی حقوق کویقینی بنایا جاسکتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے انسانی عظمت ووقار، مساوات، انصاف اورمعاشرے کے تمام طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے رہنماء اصول دیئے ہیں۔ بابائے قومؒ کے ان رہنماء اصولوں کو پاکستان کے دستوراورقوانین کا لازمی جزوبنایا گیاہے، ہماری آزادعدلیہ، آزادمیڈیا اورفعال سول سوسائٹی انسانی بنیادی انسانی حقوق کے محافظین کے طورپر اپنی ذمہ داریاں اداکررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نے کہاکہ پاکستان اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انسانی حقوق کے طریقہ ہائے کارکوآگے بڑھانے میں اپنا تعمیری اورمثبت کردارجاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ ملکی طورپرپاکستان نے انسانی حقوق کے تحفط کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی سمیت اہم پالیسی نوعیت کے جامع اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیہ اوران کے مقاصدکو آگے بڑھانے کیلئے ملکی اورعالمی سطح پر کام کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اس وقت دہشت گردوں اورانتہاپسندوں کے سنگین اوروسیع ترحملوں، پاپولسٹ انتخابی سیاست، نفرت اورعصبیت، عدم برداشت ، گاوکشی پرتشدد، حجاب پہننے والی خواتین کیخلاف جرائم سمیت بے شمار چیلنجز کاسامنا ہے، ہمیں ان سے نمٹنے کیلئے متحدرہنے کی زیادہ ضرورت ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار