اسلام آباد ہائی کورٹ،ر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

منگل 11 دسمبر 2018 23:03

اسلام آباد ہائی کورٹ،ر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق آمر صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔ فاضل بینچ نے جب سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ جس کے عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

یاد رہے سابق آمر صدر کی جانب سے پیشل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ سابق آمر صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے عدالت سے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 342 کے تحت بیرون ملک بیان ریکارڈ کروانے کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے اور سپیشل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے اور سپیشل کورٹ کے 15 اکتوبر 2018 کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں