خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے ایوان سے واک آئوٹ کیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر احتجاجاً اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی مطالبہ کیا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ انہوں نے اس ضمن میں ایوان سے احتجاجاً واک آئوٹ بھی کیا۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ہم تین دنوں سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے قانونی مشاورت حاصل کی ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے بھی مطالبہ کیا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن کے تمام ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔ مولانا جمال الدین نے بھی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں