66ملکوں کو ویزہ فری قرار دینے جارہے ہیں

سوشل میڈیا کواشتہارات دیں گے توڈالرباہرجائیگا، بحثیت پاکستانی ہمارا انٹرسٹ ہے کہ ڈالرپاکستان سے باہر نہ جائے،میڈیا کے مفادات قومی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، سی پیک کوسپورٹ نہ کرنا پاؤں پر کلہاڑی مارناہے،سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی تعریف نہیں کی گئی، ۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جنوری 2019 19:38

66ملکوں کو ویزہ فری قرار دینے جارہے ہیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری2019ء) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یوٹیوب، فیس بک یا دوسرے سوشل میڈیا کواشتہارات دیں گے توڈالر ملک سے باہر جائے گا، بحثیت پاکستانی ہمارا انٹرسٹ ہے کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے، لہذا میڈیا کے مفادات قومی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، ٹیکنالوجی ہمارے کنٹرول میں نہیں ، وہ توآگے جائے گی،سی پیک کوسپورٹ نہ کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارناہے،سعودی عرب کی سرمایہ کاری بارے میڈیا نے ایشونہیں اٹھایا۔

آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ایڈوائزنگ کا بجٹ 86 ارب سے آگے بڑھ چکا ہے۔پی ٹی آئی کے دور میں ترقی ہوگی توایڈوائزنگ کا بجٹ 2 ارب تک چلا جائے گا۔ایک مہینے میں 30 سے 35 کروڑ کے اشتہارات جاری کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود بے روزگار ہورہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ چینی ہماری اور ہم ان کی زبان نہیں سمجھتے جبکہ سی پیک کے حوالے سے مغربی زبان میں خبریں پروپیگنڈا بن رہی ہیں۔

سی پیک پاکستان کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی رکھتا ہے۔سی پیک کوسپورٹ نہ کرنا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارناہے۔ میڈیا کی دلچسپی پاکستانی معیشت کے ساتھ ہونی چاہیے۔فواد چودھری نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ، وہ توآگے جائے گی۔لیکن بحثیت پاکستانی ہمارا انٹرسٹ ہے کہ ڈالر پاکستان سے باہر نہ جائے۔ اگر یوٹیوب ،فیس بک یا دوسرے سوشل میڈیا کواشتہارات دیں گے توڈالر ملک سے باہر جائے گا۔

لہذا ہمیں پاکستانی معیشت کیلئے سوچنا ہوگا۔میڈیا کے مفادات قومی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے لیکن میڈیا نے ایشو کونہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم یقینا بہت اچھی ہے۔ لیکن 58 فیصد شیئر صوبوں کو تفویض کردیے گئے۔18ویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کی ذمہ داری کیسے اٹھا سکتا ہے؟ اخراجات وفاق دیکھے گا تووسائل بھی وفاق کے بڑھانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ66 ملکوں کو ویزہ فری قرار دینے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں