چینی سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،

دو طرفہ تعلقات چین ،پاکستان اقتصادی راہداری سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال میری اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ اور کابل میں ہونے ہونے والی ملاقاتیں کافی سود مند رہیں شاہ محمود قریشی

پیر 21 جنوری 2019 15:27

چینی سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات چین ،پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہ چین پاکستان دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں جڑ پکڑ چکی ہے،گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہ اکہ میری اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے بیجنگ اور کابل میں ہونے ہونے والی ملاقاتیں کافی سود مند رہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے، پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چین کی مضبوط حمایت و امداد پر چین کا شکر گزار ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کے فروغ سمیت مختلف شعموں میں چین کی معاونت کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں