وزیر اعظم ہاوس پوری طرح غیر منتخب افراد کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے

پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور نعیم الحق وفاقی وزراء سے زیادہ طاقتور ہیں ،فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کے علاوہ یہ لوگ وفاقی وزراء تک کو وزیر اعظم سے ملنے نہیں دیتے،میاں شاہد

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 21 فروری 2019 22:42

وزیر اعظم ہاوس پوری طرح غیر منتخب افراد کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 فروری 2019ء) :تجزیہ کار میاں شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم ہاوس پوری طرح غیرمنتخب افراد کے ہاتھوں یرغمال ہوچکا ہے ،نعیم الحق اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری وفاقی وزراء سے زیادہ طاقتور ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فواد چوہدری اور نعیم الحق میں ٹوئیٹر پر ہونے والی بیان بازی نے بھی ان خبروں کو تقویت دی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مشیر نعیم الحق کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی وی کی انتظامیہ اور بورڈ پر مکمل اعتماد ہے اور وزیر اعظم عمران خان پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پر آزاد اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور حکومت اس حوالے سے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی چونکہ چوہدری فواد حسین کی وزارت کے تحت آتا ہے تاہم انہیں پی ٹی وی کے معاملات میں نعیم الحق کی مداخلت پسند نہیں آئی ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین نے نعیم الحق کی ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا ایک شعر پوسٹ کر دیا۔جس بعد نعیم الحھق کی جانب سے ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور نئے آنے والوں کو پارٹی کے نظریے کا احترام کرنا چاہیے ہے۔اس بحث کے بعد ایک اور معاملہ کھڑا ہوگیا ہے جس میں یہ بات اٹھائی جا رہی ہے کہ آخر اس حکومت میں طاقت کا محور مرکز کون ہے ،وفاقی وزرا،منتخب نمائندے یا غیرمنتخب دھڑا جو صرف اپنے تعلقات کی بنیاد پر عہدے سنبھالے بیٹھا ہے،اس حوالے سے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے میاں شاہد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاوس پوری طرح غیر منتخب لوگوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکا ہے ۔

ایک جانب نعیم الحق اور انکے لوگ ہیں جو پوری طرح سے وزیر اعظم ہاوس پر حاوی ہیں نہ صرف فیصلہ سازی کے معاملے پر بلکہ دیگر معاملات میں بھی یہ لوگ پیش پیش ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دوسری جانب وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان طاقت کا مرکز بنے ہوئے ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ دونوں گروہ اس قدر طاقتور ہیں کہ وفاقی وزراء کو وزیر اعظم سے ملنے تک کی اجازت نہیں دیتے۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں