مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ گہری اور گھناؤنی سازش ہے،وزیراعظم کی حملے کی شدید مذمت

سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش بروئے کار لائی جائے، عمران خان کی ہدایت

جمعہ مارچ 17:05

مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ گہری اور گھناؤنی سازش ہے،وزیراعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ گہری اور گھناؤنی سازش ہے،سازش کو بے نقاب کرنے کیلئے ہر ممکنہ کوشش بروئے کار لائی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے مفتی تقی عثمانی کی خیر وعافیت کی خبر پر اطمینان کا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں مولانا کے سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔ صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ گہری اور گھناؤنی سازش ہے۔ اس سازش کو بے نقاب کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش بروئے کار لائی جائے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments