وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے حصہ لوں گا، اسد عمر

جمعہ 19 اپریل 2019 23:42

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے حصہ لوں گا، اسد عمر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے بھرپور طریقے سے حصہ لوں گا، حلقے کی عوام اور ورکرز کا مشکور ہوں جو میرے لیے مثبت سوچ رکھتے ہیں، سی ڈی اے کے ماسٹر پلان کی تبدیلی سے متاثرین کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جمعہ کو جی ٹین مرکز میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی ڈی اے علی نواز اعوان کے ہمراہ بلدیاتی نمائندوں، پی ٹی آئی کے ورکروں اور حلقہ کی سماجی شخصیات ووٹرز کے ساتھ مشاورتی میٹنگ سے گفتگو کیا۔

انہوں نے کہا کہ جتنا عرصہ وزیر خزانہ رہا حلقہ کی عوام کو وقت نہیں دے سکا، اب حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دوں گا، سرکار میں کام کرنا کتنا مشکل ہے جنگ لڑنا پڑتی ہے، متاثرین اسلام آباد کے مسئلہ کے حل کے لیے سی ڈی اے کا ماسٹر پلان ری ویزٹ کیا جا رہا جس کی منظوری سے متاثرین کے مسائل حل ہو جائیں گے، اس حوالے سے پانچ ماہ جنگ لڑی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ماڈل بنائیں گے ، اس حوالے سے گیارہ ارب خرچ کئے جائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے جگہ کوئی اور بتاتے اور آپریشن کسی دوسری جگہ کرتے اس آ پریشن کے حوالے سے کابینہ میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوست مجھے یہ اکثر کہتے کہ آپ کے خلاف سازش ہو رہی ہے، مگر میں نے کبھی نہیں پوچھا کون کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں