الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور

پیر 22 اپریل 2019 13:41

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی گئی۔پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے سماعت کی۔ درخواست گزار محمد اسماعیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایم کیو ایم اکستان نے منی لانڈرنگ کی ہے،سن چیرٹی کے ذریعے پاکستان سے بانی ایم کیو ایم کو رقم بھیجوائی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 2012 میں 1 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ لندن بھجوائے۔درخواست گزار نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئی رقم ایم کیو ایم نے اپنے گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن سے حقائق چھپانے پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے۔الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار،میئر کراچی،کنور نوید جمیل،ارشد وہرہ کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں