الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کی غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع

پی ٹی آئی ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نوٹسز جاری

ہفتہ 15 جون 2019 22:32

الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کی غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے حکمران جماعت تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں ،تینوں سیاسی جماعتوں کے خلاف کمیشن میں غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈز لینے کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں ،تحریک انصاف کے خلاف ان کے سابق رکن اکبر ایس بابر جبکہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے خلاف تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے درخواستیں دائر کی ہیں ،کمیشن نے تینوں سیاسی جماعتوں اور درخواست گزاروں کو 20جون کو الیکشن سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی نیء سیاسی جماعتوں کو غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈزملنے کے حوالے سے دی گئی درخواستوں پر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے درخواست گزاروں سمیت ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نوٹسز جاری کئے ہیں سیاسی جماعتوں اور درخواست گزاروں کو 20جون کو اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تحریک انصاف کے خلاف ان کے سابق رکن اکبر ایس بابر نے چند سال قبل غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈز لینے کے حوالے سے درخواست جمع کرائی تھی جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک انصاف کے رکن فرخ حبیب کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی ہے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں