وزیراعظم کی جانب سے منع کرنے کے باوجود فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے

سیکرٹری سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے، وزیراعظم کا ایکشن لینے کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 20:53

وزیراعظم کی جانب سے منع کرنے کے باوجود فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کسی کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے حکم کے باوجود سیکرٹری سندھ اسمبلی نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری سندھ اسمبلی نے رکن سندھ اسمبلی اور سابق صدر آصف علی زرادری کی ہمشیرہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف سندھ اسمبلی میں فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف احتجاج کرے گی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن ثناء اللہ مستی خیل نے وزیراعظم کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ جناب بجٹ منضور کروانا ہے ابھی احتجاج نہ کیا جائے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن کو مزید خلاف نہ کیا جائے جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ثناء اللہ تم نہیں جانتے،یہ مجرم ہیں، انکے خلاف احتجاج کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن خالد مگسی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا اتحادی آپ کے ساتھ رہیں گے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ میں اکیلا آیا تھا اور کوئی رہے نہ رہے میں لڑتا رہوں گا جس پر ثناء اللہ دریشک نے وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آپ کو ملک بچانے کے لیے بھیجا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سے ضمانت لو کہ وہ شور نہیں کریں گے تو میں ایوان میں تقریر کروں گاجس پر شیخ رشید نے کہا کہ جناب وہ پکر جائیں گے۔ دوسری جانب بی این پی مینگل نے تحریکِ انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی جس سے دوبارہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا بی این پی مینگل حکومت سے دور جا رہی ہے۔ جبکہ وزیراعظم کے منع کرنے کے باوجود فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں جس پر وزیراعظم نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں