سپریم کورٹ نے غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم کردیا

ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق مناسب حکم دے سکتی ہے، عدالت عظمیٰ

بدھ 19 جون 2019 13:15

سپریم کورٹ نے غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم کردیا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں سابق آ ئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ دور ان سماعت عدالت نے غلام حیدر جمالی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم کردیا ،ٹرائل کورٹ کی جانب جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری ختم کردیئے۔

عدالت نے کہاکہ ٹرائل نے ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق مناسب حکم دے سکتی ہے ۔ وکیل سر دار لطیف کھوسہ نے کہاکہ کانسٹیبلز کی بھرتیوں سے آ ئی جی کا براہ راست تعلق نہیں ہوتا ،بھرتیوں سے متعلق غلام حیدر جمالی نے براہ راست کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

وکیل نیب نے کہاکہ نیب اپنی تحقیقات مکمل کر چکی،نیب نے غلام حیدر جمالی سے متعلق ریفرنس بھی دائر کردیا ہے۔

وکیل نیب نے کہاکہ احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔وکیل نیب نے کہاکہ آئندہ چند ماہ میں سماعت مکمل ہو جاے گی،نیب کو اس مرحلے پر غلام حیدر جمالی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ نیب کے کہنے کے بعد عدالت کے حکم کی ضرورت نہیں،کیس اب احتساب عدالت میں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں