عالمی عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

جمعرات 18 جولائی 2019 23:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) کلبھوشن کو عالمی عدالت سے ریلیف نہ ملنے پر کلبھوشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاتر،ہوٹلز ، بازاروں میں کلبھوشن کی سزا موضوع بحث بنی رہی، پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ سِکھ برادری نے بھی کلبھوشن کی سزا برقرار رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور بے گناہ افراد کو مارنے والے کلبھوشن کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت کسی بھی معاملے میں پاکستان کے خلاف کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اب پاکستان کے پاس ایک سنہری موقع ہے ، کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیاسی شخصیات نے اس ہیش ٹیگ کو استعمال کیا اور اسے ٹاپ ٹرینڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بے گناہ قرار دے کر رہا کرنے اور بھارت واپس نہ بھجوانے کا عالمی عدالتِ انصاف کا فیصلہ قابلِ تحسین ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں